بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا ایک اہم بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے گھر میں نیم کے درخت کے ساتھ بھینس بندھی ہوتی تھی، رات کو دادی دودھ کو جاگ لگا دیا کرتی، صبح تک دودھ مزیدار دہی میں تبدیل ہو جاتا
ڈیل اور این آر او کا حوالہ
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیل اور این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔ قوم جان چکی بشریٰ بی بی سزا یافتہ خاتون اول ڈکلیئر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے پر جواب دینا میرا فرض ، جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور ہوگا، راج ناتھ سنگھ کی دھمکی
عوام کا مریم نواز پر اعتماد
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، 400 ووٹ لینے والی جماعت بھی دھاندلی کی شکایات کرتی ہیں۔
پاک فوج کی تاریخی فتح
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔