پیسوں کی خاطر پی ایس ایل چھوڑنے والے کوشل مینڈس نے آئی پی ایل ٹیم کو فائنل سے باہر کروادیا

کوشل مینڈس کی ناکامی
ممبئی(آئی این پی) پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 ادھورا چھوڑ کر بھارت جانے والے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس نے اپنی آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ کر فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار خاتون سے جعلی پیر کی نازیبا حرکات، گرفتار کرلیا گیا
پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کو شامل ہونے والے کوشل مینڈس کے لیے لیگ جیتنا ایک خواب بن کر رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: اویس لغاری
مینڈس کی مایوس کن کارکردگی
مینڈس کو گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، مگر پہلے ہی میچ میں ان کی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے باہر کردیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ کے دوران روہت شرما کا کیچ ڈراپ کیا، جنہوں نے 81 رنز کی اننگز بازی کی۔ بعدازاں، سوریا کمار یادیو کے آسان کیچ کا موقع بھی ضائع کیا، جس نے میچ کا رخ بدل دیا۔
بیٹنگ میں بھی ناکامی
بیٹنگ کے دوران کیچز کا ازالہ کرنے کے بجائے مینڈس مچل سینٹنر کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوئے، اور یوں گجرات کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔