کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ، والٹ میں پوری دنیا سے ڈونیشن آئے گی، لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں:بلال بن ثاقب

پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی ہے جو دیکھ رہی ہے کہ ریگولیشنز کو کس طرف لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہوا سے موسم دلفریب

کرپٹو اور منی لانڈرنگ

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ عالمی سطح پر غلط سرگرمیوں کے لیے کرپٹو کے استعمال کی شرح 0.024 فیصد اور کیش کی شرح 2 سے 4 فیصد ہے۔ منی لانڈرنگ میں کرپٹو کے استعمال کی شرح کیش سے بہت کم ہے، کرپٹو کی لوگوں کو سمجھ نہیں ہے کیونکہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے۔ فیصلہ سازوں اور ٹیکنالوجی سے واقف نوجوانوں کے درمیان بڑا خلاء ہے، جو ممالک کرپٹو کو اپنا رہے ہیں تو اس کے فوائد کو دیکھ کر رہے ہیں، کرپٹو اپنانے والے ممالک کی معاشی حالت پاکستان سے بہتر ہے۔ کرپٹو کے بہت زیادہ معاشی فائدے ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا بڑا رسک ہے، اس کو ریگولیٹ کر کے ہم اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی

نوجوانوں کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا بڑا اثاثہ ہیں، انہیں تربیت نہ دی تو بوجھ بن جائیں گے، ہم نے نوجوانوں کو بہتر مواقع اور پالیسیاں نہیں دیں۔ ہم کوئی پیسے خرچ کر کے بٹ کوئن نہیں خرید رہے۔ پاکستان میں جو بٹ کوئن ضبط کیے گئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے، ان کو ہم بٹ کوئن نیشنل والٹ بنا کر اس میں ڈال دیں گے، جب مائننگ شروع ہو گی تو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہو گی۔ پارٹنر شپ سے حکومت جو بٹ کوئن کمائے گی وہ اسی والٹ میں آئیں گے، ہم ڈونیشن بھی جمع کر رہے ہیں، والٹ میں پوری دنیا سے ڈونیشن آئے گی، لوگ پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ خاندان جس کے ہاں 65 سال بعد پہلے لڑکے کی پیدائش

ریگولیٹری فریم ورک کی اہمیت

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین ہے کہ پاکستان اس ٹیکنالوجی کو زبردست طریقے سے استعمال کرے گا، ہم جس ریگولیٹر فریم ورک پر کام کر رہے ہیں وہ فیٹف پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان کے لیے اپنا لوہا منوانے کا یہ بہترین موقع ہے، دیگر 6 ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے، ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں، بجلی کا مسئلہ ہمارے لیے بوجھ ہے، ہم تو کیپیسٹی چارجز دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سزا سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

مائننگ کے مواقع

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم اخراجات کو اثاثے میں بدلنا چاہتے ہیں، ایتھوپیا، بھوٹان اور امریکا میں مائننگ ہو رہی ہے، وہ پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کریں گے، ہم تو صرف بجلی فراہم کریں گے۔ ہم نے بٹ کوئن کے لیے بجلی کی کوئی قیمت نہیں رکھی، اس پارٹنر شپ کو کس طرح آگے لے کر جانا ہے، یہ کیس ٹو کیس دیکھیں گے، لوگ اس وقت کرپٹو خرید رہے ہیں، ہم اسے ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسے ریگولیٹری رجیم دیں گے، ایکسچینجز کو لائسنس دیں گے۔ سٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ کرپٹو کہیں پر بھی غیر قانونی نہیں، امریکا کہتا ہے کہ ہمیں دنیا کا کرپٹو بننا ہے، صدر ٹرمپ نے آرڈر پر سائن کیا ہے۔

بین الاقوامی تجربات اور آگاہی مہم

انہوں نے کہا کہ پچاس پچپن سے زائد ممالک ہیں جن کی ریگولیٹر رجیم بن گئی ہے، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ بٹ کوئن کو قانونی بنا دیں، ہم کہہ رہے کہ فیٹف سے ہم آہنگ ریگولیٹری فریم ورک بنائیں، پاکستان میں کرپٹو استعمال کرنے والے 3 سے 4 ملین لوگ ہیں۔ یہ ملک کے لیے بہتر ہے کہ چیزیں ایک ریگولیٹری فریم ورک کے اندر ہوں، جو نئی کرنسی لانچ کرنے کی بات کی وہ سٹیبل کوائن ہے جو ڈیجیٹل ای پی کے آر ہو گا، جو بھی اس کو لانچ کرنا چاہے تو وہ سٹیٹ بینک میں پیسہ رکھوائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی دنیا کے باقی ممالک میں ہو رہا ہے، اس سب پر ہم ایک آگاہی مہم بھی شروع کریں گے، ہم ہر ملک کے ساتھ اپنے تعلقات اچھے کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا کوئی پالیسی بنانا شروع کرتا ہے تو یہ واضح پیغام ہوتا ہے کہ یہ صرف ٹیکنالوجی نہیں، نیشنل اسٹریجی ہے، امریکا میں اس پر بہت زیادہ فوکس ہے، یہ لوگ کر رہے ہیں تو یقیناً کوئی وجہ تو ہو گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...