تاریخ کا سب سے بڑا اورانکھا ڈرون حملہ، یوکرین کا 40 سے زائد روسی جنگی جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کی خفیہ ایجنسی کا حیران کن حملہ

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرین کی خفیہ ایجنسی ایس بی یو نے روس کے اسٹریٹیجک فضائی اڈوں پر ایک حیران کن اور غیر روایتی حملہ کرتے ہوئے درجنوں جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 34 فیصد کروز میزائل لے جانے والے طیارے ناکارہ ہو گئے۔ اس خفیہ آپریشن کو "اسپائیڈر ویب" کا نام دیا گیا۔ایس بی یو کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق یہ حملے اتوار کے روز روس کے چار فضائی اڈوں پر کیے گئے۔ 41 روسی جنگی طیارے اس کارروائی میں نشانہ بنے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

ڈرونز کا استعمال اور نقصانات

ایس بی یو نے بتایا کہ بارودی مواد سے لیس چھوٹے ڈرونز کو لکڑی کی جھونپڑیوں کی چھتوں میں چھپا کر ٹرکوں کے ذریعے فضائی اڈوں کے قریب پہنچایا گیا۔ ان جھونپڑیوں کی چھتیں ریموٹ کنٹرول میکانزم کے ذریعے کھولی گئیں، جس کے بعد ڈرونز اُڑان بھر کر اپنے اہداف کی طرف روانہ ہوئے۔یوکرینی خفیہ اہلکار کے مطابق، حملے کے نتیجے میں روسی فضائیہ کو تقریباً 7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کیلئے مسائل بڑھ گئے، ایک اور پریشان کن خبر

روسی سوشل میڈیا پر ویڈیوز

روسی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں بیلایا ایئر بیس پر جنگی طیاروں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تاہم ان میں وہی جھونپڑیاں نظر آتی ہیں جو یوکرینی اہلکار کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر سے میل کھاتی ہیں۔ایرکٹسک ریجن کے گورنر ایگور کوبزیف نے تصدیق کی کہ سریڈنی کے علاقے میں ایک فوجی یونٹ پر ڈرون حملہ ہوا لیکن اس نے حملے کے اہداف کی تفصیل نہیں دی۔یہ حملہ فرنٹ لائن سے 4,300 کلومیٹر دور ہوا جو کہ یوکرین کے موجودہ ڈرونز یا میزائلوں کی رینج سے باہر ہے، لہٰذا اس کے لیے خصوصی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنائی گئی۔

حملے کی نگرانی اور اثرات

یوکرینی اہلکار کے مطابق یہ اہم آپریشن صدر ولودومیر زیلنسکی اور ایس بی یو کے سربراہ واسل مالیوک کی براہ راست نگرانی میں انجام دیا گیا۔اگر اس حملے کی تفصیلات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ یوکرین کی جانب سے جنگ کے دوران کیا گیا سب سے مہلک اور دور رس اثرات کا حامل ڈرون حملہ ہو گا جو روس کے لیے ایک بڑی عسکری اور نفسیاتی شکست بن سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...