عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے’: مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

مریم نواز کی کامیابی پر مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام خدمت کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: بلاول بھٹو کا فلسطین کے معاملے پر مؤقف
پی پی 52 سیالکوٹ میں انتخابی نتائج
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
مبارکباد اور عوام کا اعتماد
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد، شکر الحمدللہ! اللہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔
عوام کی خدمت کا عزم
مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔