ایران نے پاکستان کی بڑی مدد کرتے ہوئے 10 پاکستانیوں کو کہاں سے چھڑا لیا ؟ اہم خبر
ایران میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی
تہران (ویب ڈیسک) ایران میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جنہیں انسانی سمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔ ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہ تو افواج پاکستان کے لیے حمایت مانگی گئی اور نہ ہی عمران خان کو ڈیل آفر کی گئی، کامران شاہد کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
پاکستانی سفیر کی ایرانی حکام سے شکرگزاری
نجی ٹی وی "آج نیوز" کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجنی کانت خاکروب خاتون سے متاثر، سونے کی چین تحفے میں دے دی
انسانی اسمگلنگ کا سنگین مسئلہ
سفیر کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین مسئلہ ہے اور پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک پیشکش کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے والدین اور نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ایجنٹوں اور سمگلرز کے جھانسے میں آ کر اپنی جان اور مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے دلیری کی تحسین
دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس کامیاب آپریشن پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔








