ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے غزہ پر مکمل کنٹرول کا اعلان، پاکستان کا ردعمل بھی آگیا
گرمی کی شدت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار
گزشتہ روز کا درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارش کی توقع
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔