190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیشرفت، نیب نے لیگل ٹیم تشکیل دے دی

نیب کی قانونی ٹیم کی تشکیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی پیروی کے لیے باقاعدہ قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ لیگل ٹیم کی قیادت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کریں گے، جبکہ ٹیم میں عرفان احمد بھولا، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بہترین ایڈکشن، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری ہیب الکوحل ٹریٹمنٹ سنٹر، اسلام آباد پاکستان
چیئرمین نیب کی منظوری
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نیب حکام کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب نے یہ ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی امور کی مؤثر پیروی کی جا سکے۔ نیب نے لیگل ٹیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔
سماعت کی تاریخ
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں 5 جون کو سماعت مقرر ہے۔