کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ

کراچی سے لاہور کیلئے پہلی عید سپیشل ٹرین روانہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلی عید سپیشل ٹرین آج کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس سپیشل ٹرین میں 2 اے سی اور 8 اکانومی بوگیوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین صہبائی کو ایکس پر ڈی ایچ اے کے پلاٹ فروخت نہ ہونے کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا
پاکستان ریلوے کی خصوصی عید ٹرینیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 3 ٹرینیں کراچی سے مختلف شہروں میں روانہ ہوں گی۔ محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین آج دوپہر 1 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 750 مسافروں کی گنجائش ہے۔
آئندہ سپیشل ٹرینیں
دوسری سپیشل ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے راولپنڈی جائے گی، جبکہ تیسری سپیشل ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی۔