بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل کی دوبارہ آمد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ
پولیس ٹیم کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے پہنچنے والی بارہ رکنی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے ہیں۔ لاہور پولیس پہلے بھی تین مرتبہ بانی تحریک انصاف کے ٹیسٹ کے لئے اڈیالہ جیل راولپنڈی آ چکی ہے، تاہم تینوں مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے سے انکار پر ٹیم بغیر کارروائی کے واپس روانہ ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
تفتیشی ٹیم کا کردار
تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں۔ پنجاب فرزرنک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے کیسز میں پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے ہیں۔
ڈی ایس پی آصف جاوید کی گفتگو
ڈی ایس پی آصف جاوید نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ تفتیشی ٹیم انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ "ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھ پائے گا؟"