عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا کی پریس کانفرنس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیشرفت مگر کامیابی نہ مل سکی
الزامات کا سلسلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد کل دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔ اس ظلم کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے اور رہے گی۔
ووٹ اور ریاست کا تعلق
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریاست اور عام آدمی کے درمیان ووٹ کا رشتہ ہے مگر پاکستان ووٹ چوری کے سانحہ سے گزر رہا ہے۔ اس نظام میں سچ کو دیکھنے کی ہمت نہیں، حق کی آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے جسے ادا کر رہے ہیں۔ ہماری تحریک شروع ہے اور جاری رہے گی۔