وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پولیس کو شاباش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشت گرد جہنم رسید کرنے پر شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے ہی ملک کے بچے مار کر ہم سے لاشوں کا سوال کر رہی ہے، یاسمین راشد
پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں کامیاب آپریشن پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہا کہ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔
دہشتگردی کے خلاف عزم
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔