خبردار ۔۔ کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں، وگرنہ آپ کیساتھ کیا ہو گا ؟ تفصیلات جانیے

محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے تناظر میں ایک اہم اقدام کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ شہریوں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کالعدم تنظیم یا اس کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں، کیونکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی معاونت جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے، بیرسٹر علی ظفر
قربانی کی کھالیں دینے کی درست طریقہ کار
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دی جائیں۔ تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جا سکتی ہے۔ اس لیے، اگر کوئی آپ کے گھر یا علاقے میں قربانی کی کھال مانگنے آئے تو ان سے پنجاب چیریٹی کمیشن کا جاری کردہ تصدیقی کیو آر کوڈ والا سرٹیفکیٹ طلب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع
اجازت نامے کی تفصیلات
یاد رہے کہ پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ این جی اوز کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے رجسٹرڈ مدارس کو اجازت نامہ جاری کرتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ تصدیق کے بعد 4 جون تک ایسے اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے شہری یہ یقینی بنائیں کہ جنہیں قربانی کی کھال دی جا رہی ہے ان کے پاس چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا سرٹیفیکیٹ موجود ہو۔ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ان کی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ بھارتی کرکٹر مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتے تھے ، جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا انکشاف
کالعدم تنظیموں کی فہرست
محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں: لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت ولجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، داعش، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانۂ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، اسلامک جہاد یونین، عبداللہ اعظم بریگیڈ، اسلامک جہاد یونین، انصار الحسین، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، Mosques اینڈویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، الانثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی، خاتم الانبیاء، غازی فورس، زینبین بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حاجی گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ اور الراشد ٹرسٹ۔
اطلاع دینے کی سہولیات
کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ شہری کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اطلاع 15، ٹال فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن نمبر 04299214871 اور 04299214872 پر دیں۔