کراچی پھر لرز اٹھا،دو روز میں 11 واں زلزلہ

کراچی میں زلزلے کی لہریں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
شہریوں میں خوف و ہراس
واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔