ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا

ڈربری میں ماتمی جلوس
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس ڈربری امام بارگاہ سے شروع ہو کر مختلف مخصوص علاقوں جیسے ڈربری نومنٹن روڈ اور روزہل سٹریٹ سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں آ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے سارے راستے زائرین ماتم حسین اور مرسیہ خوانی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور
جلوس کی قیادت
جلوس کی قیادت سید ذیشان کاظمی، سید عادل شاہ، مبشر کاظمی، قاضی غلام عباس، چوہدری ظہیر، سید ساجد زیدی، اور توقیر کیانی نے کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان کاظمی کا کہنا تھا کہ سترہ جیٹھ پنجابی مہنے کو ہی واقعہ کربلا رونما ہوا تھا، اسی حوالہ سے آج کا جلوس نکالا گیا ہے۔ سید عادل شاہ، قاضی غلام عباس اور دیگر کا کہنا تھا کہ ڈربری میں پہلی دفعہ محرم کا جلوس نکالا گیا ہے۔
مجلس کا اختتام
جلوس کے اختتام پر علامہ سید ذوالقرنین نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور قربانی حسین اور واقعہ کربلا کے حوالہ سے حاضرین کو آگاہ کیا۔