ایک اور خوشخبری، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کےلیے مالی پیکیج کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کے لئے مالی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے 80 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دولہا کے بار بار واش روم جانے پر دلہن کو شک، جب پتا کیا تو ایسا کام کرتے ہوئے مل گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
رقم کا استعمال
اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان کی مالی پائیداری اور پبلک فائنانشل منیجمنٹ کی بہتری کے لیے استعمال ہوگی۔ 300 ملین ڈالر کی مجموعی رقم پاکستان میں اصلاحات اور وسائل کی موبیلائزیشن کے لیے مختص کی جائے گی، جبکہ 500 ملین کا پالیسی بیس گارنٹی قرض بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
عالمی بینک کی جانب سے امداد کا اعلان
قبل ازیں، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک دہائی طویل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 40 ارب ڈالر فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ حکام کے مطابق، عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا ہے۔
40 ارب ڈالر کی فراہمی کا منصوبہ
دستاویز کے مطابق عالمی بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا، جس میں سے نصف رقم قرض جبکہ باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزارت اقتصادی امور نے جامع عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔