بیوی کے اپنے خلاف بیان سن کر پسند کی شادی کرنے والا شوہر کمرہ عدالت میں ہی بے ہوش ہو گیا۔

شوہر بیوی کے بیان پر بے ہوش
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کا اپنے خلاف بیان سن کر پسند کی شادی کرنے والا شوہر کمرہ عدالت میں ہی بے ہوش ہوگیا۔
تفصیلات
تفصیل کے مطابق جسٹس طارق محمود باجوہ نے حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی۔ لڑکی نے اپنے شوہر کی بجائے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا تو نوجوان اویس کمرہ عدالت میں ہی بے ہوش ہوگیا۔
پس منظر
یادرہے کہ قصور کے رہائشی اویس نے لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر سسرال نے مقدمہ کر رکھا تھا۔