مختلف شہروں سے 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
کریک ڈاؤن جاری
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
گرفتاریوں کا عمل
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معاف کرنا سیکھو، درویشی کا راز اسی میں ہے، رجن پور انڈیا میں ہے؟ جوائن کر کے صبح مجھے رپورٹ کریں
ملی منشیات کی تفصیلات
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا جبکہ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکارہ زرین خان بھارتی نوجوانوں کی آن لائن ہراسانی سے پریشان، فحش اور غیر اخلاقی تبصروں پر پھٹ پڑیں
مزید گرفتاریاں
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات 12 بجے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
دیگر برآمدات
اس کے علاوہ شوگر موڑ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس جبکہ چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 200 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔
قانونی کارروائی
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








