پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی
پنجاب کابینہ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی۔ پنجاب بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے کاہنہ میں خالی پلاٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
ٹیرف میں کمی
نجی ٹی وی سما کے مطابق، پنجاب کابینہ نے قائداعظم تھرمل پاور اور پنجاب تھرمل پاور کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگی۔ ٹیرف کم ہونے سے بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ زہرا قتل کیس، مقتولہ کے شوہر کو سزائے موت سنادی گئی۔
ویپنگ سینٹرز اور ایئرپنجاب
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویپنگ سینٹر بند کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک سال کے اندر ایئرپنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ بھی دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3700 روپے اضافہ
الیکٹرک بسیں اور ٹیکسی کی فراہمی
پنجاب کابینہ نے صوبے کے 9 ڈویژنزمیں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دیدی۔ مریم نواز نے تمام بڑے شہروں میں چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے لاہور میں 1100 بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب اُس دور کی باتیں ہیں جب زندگی میں عجیب سا سکون تھا، دن کی لڑائی شام تک دوستی میں بدل جاتی تھی، رشتے، تعلقات، دوستی سبھی خالص تھیں
تعلیمی سہولیات اور راشن کارڈ
مریم نواز نے تمام سکولز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف بھی دیا۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لیے راشن کارڈ کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ اجلاس کی اہمیت
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں، لوگ پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مریم نواز کو مبارکباد بھی دی گئی۔








