پی آئی اے کا سعودی عرب کے مسافروں کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا بڑا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پی آئی اے نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا: علی محمد خان
50 فیصد رعایت کا اعلان
نجی ٹی وی سما کے مطابق، قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
رعایت کی تفصیلات
پاکستان سے دمام، ریاض، اور القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی۔ مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔