ریاض کرکٹ لیگ کے زیرِاہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک

ریاض کرکٹ لیگ کی تقریب تقسیم انعامات

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ سیزن 2024 اور 2025 کی فاتح ٹیموں میں تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ نما رہائش، روبوٹ کتے اور وفاداروں کا انتخاب: امریکہ میں طاقت کا نیا مرکز جہاں ٹرمپ نئی حکومت کی تشکیل میں مصروف ہیں

مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے کرکٹ سیزن 2024 اور 2025 کے دوران پانچ مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹورنامنٹس کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں سمیت بیسٹ باولرز، بیسٹ بیٹسمین اور بیسٹ آل راؤنڈرز کو میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں انعام میں دی گئیں جس پر کھلاڑیوں نے بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد پولیس میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی

ریاض کرکٹ لیگ کے صدر کا بیان

اس موقع پر ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ آر سی ایل گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اس کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

مہمان خصوصی کا پیغام

تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی فرخ نسیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ بھر میں کرکٹ تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ہے، اور جلد ہی سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم بھی آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس کا حصہ ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...