ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی

فیصل آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز صحافی اسد طور نے ملزم عمر حیات کی تصویر شئیر کی ہے۔
قاتل کی پس منظر
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، لیکن مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا۔ گزشتہ روز شام پانچ بجے ملزم نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ تلخ کلامی کی اور پھر دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہوگیا۔
واقعے کی تفصیلات
واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھوپھو نے بتایا کہ جب ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر رہا تھا تو ثنا یوسف نے اسے پانی پلانے کی پیشکش کی اور یہ بھی تنبہہ کی کہ گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود عمر نے ثنا یوسف کو گولیاں مار دیں۔
سوشل میڈیا پر خبر کی تشہیر
????????#BREAKING: Prime accused #UmarHayar of the murder of social media star #SanaYousaf. pic.twitter.com/V3KJYQc3Vd
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) June 3, 2025