پاکستانیز ان شارجہ (PIS) میں خواتین ونگ کا قیام اور عہدیداران کا اعلان

پلیٹ فارم کا قیام
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے "پاکستانیز ان شارجہ" PIS کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد انٹربورڈ: نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ
لیڈیز ونگ کی تشکیل
"پاکستانیز ان شارجہ" میں ہر طبقہ فکر کے پاکستانی مرد حضرات شامل ہیں جبکہ PIS میں ایک لیڈیز ونگ بھی بنایا گیا ہے جس میں شارجہ میں مقیم پاکستانی خواتین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر فلاحی کام اور ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
لیڈیز ونگ کی تنظیم
"پاکستانیز ان شارجہ" کے لیڈیز ونگ میں افروز زبیر ہیڈ آف لیڈیز ونگ، سعدیہ خان میڈیا ہیڈ، فوزیہ خان ہیڈ آف آرٹ اینڈ کیلیگرافی، روبینہ ناز ہیڈ آف ایکٹیویٹیز، عطیہ طیب ہیڈ آف والنیٹیرز، شمائلہ احمد ہیڈ آف مارکیٹنگ اور عائشہ رانا بطور ایونٹ پریزنٹر / ہوسٹ شامل ہیں۔
خواتین کی بااختیاری
"پاکستانیز ان شارجہ" کا لیڈیز ونگ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جس میں ہر طبقہ فکر کی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔لیڈیز ونگ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنہرا آغاز ہے، جس کا بنیادی مشن PIS لیڈیز ونگ کی اراکیان کو رہنمائی، ترقی اور آگے بڑھنے کے بامعنی مواقع فراہم کرنا ہے۔