بلال بن ثاقب کی امریکی صدر مشیر برائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں کی فروخت کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر مملکت برائے کرپٹو کی اہم ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب نے امریکی صدر کے مشیر برائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات کی۔ بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کی کوشش سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں کی فروخت کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن کے ذخائر قائم کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بننا چاہتا ہے۔
ٹویٹر پر بلال بن ثاقب کا بیان
???????? ???? ????????
Minister of State for Crypto & Blockchain, @BilalBinSaqib, met with @BoHines47, Executive Director of @POTUS Donald Trump’s Council on Digital Assets, at the White House to discuss strategic alignment on Bitcoin, digital assets and decentralized infrastructure.
The… pic.twitter.com/tcMs3Eqo6t
— Pakistan Crypto Council (@cryptocouncilpk) June 4, 2025