اسلام آباد میں سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد میں میٹرو بس کرایوں میں کمی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کو پیچھے لے جانے کی خواہش: ایک ایسی لت جس سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہے
کرایوں میں اضافہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد دباؤ کے باعث سی ڈی اے نے ایک ہفتہ پہلے نیا کرایہ نامہ مؤخر کیا، لیکن یکم جون کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
عوام کی احتجاج اور وزیراعظم کا ردعمل
عوام نے دہائیاں دیں اور میڈیا نے عوام کی آواز حکام تک پہنچائی تو وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ اضافہ عوام کیلئے عید کی خوشیاں ماند کرنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔