کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا نے بریک اپ کے بعد ’موو آن‘ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا
عدالت میں عدم پیشی کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں بھارتی شہریوں کا مستقل امریکی رہائش کے حصول کا طویل انتظار: ‘لگتا ہے ہم گرین کارڈ ملنے سے پہلے ہی مر جائیں گے’
مقدمے کی سماعت کی تاریخ
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے دماغ خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عدالت کا غصہ اور سخت احکامات
دوران سماعت، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
مقدمے کی تفصیلات
مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔








