ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
عیدالاضحیٰ پر کراچی میں آلودگی کے حوالے سے اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلآئشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
ایسوسی ایشن کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلآئشیں نہیں اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ
شرپسند عناصر کی کارروائیاں
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکا ہوں۔ سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
کراچی میں حادثات کی صورتحال
واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلانے کے واقعات پیش آئے تھے۔








