تربت سے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کرلیا گیا

اغوا کا واقعہ
تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع تربت سے اغوا کرلیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے ایکس پر ان کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مبینہ طور پر دہشتگردوں نے اغوا کیا ہے۔ انہیں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
تفصیلات
کمشنر کوئٹہ کے مطابق مبینہ دہشتگرد اے سی حنیف نورزئی کو ساتھ لے گئے جب کہ ان کی اہلیہ اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ گئے۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کی بازیابی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
پس منظر
وہ ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر تھے اور عید کی چھٹیوں کیلئے کوئٹہ جا رہے تھے۔