نوشہرہ: تین معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل، سگی دادی ہی قاتل نکلی

نوشہرہ میں بچوں کے قتل کا معمہ حل
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ اضاخیل کے علاقے اضاخیل بالا میں 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کی دادی ماں ہی قاتل نکلی۔
ہسپتال رپورٹ کی تصدیق
ڈان نیوز کے مطابق نوشہرہ اضاخیل بالا میں 3 بچوں کی پراسرار موت کا معاملہ حل ہوگیا۔ ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق بچوں کو دودھ میں زہر ملا کر مارا گیا۔ تینوں بچوں کے قتل سے متعلق ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی جس میں تینوں بچوں کو دودھ میں زہر ملانے کی تصدیق کی گئی۔
والد اور والدہ کے بیان
بچوں کے والد نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی والدہ پر بچوں کو مارنے کا دعویٰ کیا جب کہ بچوں کی ماں نے بھی دعویٰ کیا کہ میری ساس نے ہی بچوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بے ہوش ہونے والی ماں سے نمونے حاصل کر کے میڈیکل کے لیے لیبارٹری بجھوائے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔
افسوسناک واقعہ
یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں دو بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق جب کہ بچوں کی ماں بے ہوش ہوئی تھی۔