پاکستان اقوام متحدہ کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب، بھارت کی مخالفت مسترد

پاکستان کا نئے عہدے پر فائز ہونا
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی (UNSC CTC) کے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے حالانکہ بھارت نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
بھارتی ردعمل
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تجزیہ کار جو لیا کینڈرک نے کہا کہ یہ تقرری اس امر کی واضح علامت ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی اس اہم عالمی کمیٹی میں قیادت کو بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جو عرصہ دراز سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر عالمی سطح پر اس کا امیج خراب کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 76 لاکھ سے زائد مالیت کے آئی فون سمگلنگ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور
پاکستان کی عالمی حیثیت
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نائب صدر بننا نہ صرف عالمی سطح پر اس کی کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جدوجہد میں ایک سنجیدہ اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی، کوآرڈینیشن اور رکن ممالک کی رہنمائی جیسے اہم کام سرانجام دیتی ہے۔
سفارتی کامیابی
پاکستانی حکام نے اس پیشرفت کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تقرری پاکستان کی عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں کا اعتراف ہے۔