کیمپنگ کے دوران کام کی تقسیم

کیفیت کیمپنگ کے دوران

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 56

کام کی تقسیم

یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہوگا کہ ہم کیمپنگ کے دوران کام کی تقسیم کیسے کرتے تھے۔ بدل بدل کے روزانہ 2 طلباء کارکنوں کی ڈیوٹی اینٹوں کے چولہے پر سالن بنانے، آٹا گوندھ کر تندور سے روٹی لگوانے پر ہوتی تھی۔ دو میڈیکل سٹوڈنٹس ڈسپنسری میں علاج معالجہ کی خدمات دینے پر مامور ہوتے تھے، جبکہ 2 طلباء بچوں کو فری ٹیوشن دیتے تھے۔ 2 طلباء کارکن نالیوں کی تعمیر میں مستری کے ساتھ بطور مزدور کام کرتے تھے۔ دوپہر 1 بجے سے 2 بجے دوپہر کا کھانا کھانے اور نماز ظہر کی ادائیگی کے لئے وقفہ کرتے تھے۔

گاؤں والوں کی مہربانی

گاؤں والوں کی طرف سے کبھی کبھی کسی گھر سے لسی آجاتی تو کھانے کا لطف دوبالا ہو جاتا تھا۔ میری کاوشوں سے گاؤں میں اس کیمپ کے دوران انسپکٹر پرائیویٹو سوسائٹیز جڑانوالہ تشریف لائے اور ایک رات ہمارے ساتھ قیام کیا تاکہ گاؤں والوں کو پرائیویٹو سوسائٹی بنانے کی تعلیم و تربیت دیں۔

اہم مہمان

لاہور ویسٹ پاکستان کو پرائیویٹو یونین کے سیکریٹری بھی ہمارے کیمپ میں تشریف لائے اور ایک دن رات ہمارے ساتھ رہ کر کیمپ کی کارگزاری ملاحظہ کی۔ ایک روز فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی کیمپ میں تشریف لائے اور ڈسپنسری کا معائنہ کرنے کے بعد اْنہوں نے مزید ادویات فراہمی کا انتظام کیا۔

میڈیا کی توجہ

لاہور سے ایک فری لانس میڈیا کے کاردار نامی شخص بھی ہمارے گاؤں تشریف لائے، اْنہوں نے ہمارے تمام کاموں کی تصویر کشی کی اور ہم سے وعدہ کیا کہ تصویروں کے ساتھ وہ اخبارات اور رسائل میں اس کیمپ کی کارگزاری کی تفصیل شائع کروائیں گے۔ اْنہوں نے رخصت ہوتے وقت ہم سے مالی مدد چاہی، جس کی گنجائش ہمارے بجٹ میں نہ تھی۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہم بلامعاوضہ رضا کارانہ تمام خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اختتامی تقریب

کیمپ کی اختتامی تقریب 30 جون 1963ء کو گاؤں کے پرائمری سکول کے احاطے میں منعقد کی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مہمان خصوصی تھے۔ اختتامی تقریر میں کیمپ میں طلباء کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہوں نے ڈسپنسری کو ڈسٹرکٹ کونسل کی تحویل میں لے کر اسے مستقل کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر گاؤں کے لوگوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

یوتھ موومنٹ کی تقریب

لاہور واپس آنے کے 10 روز بعد ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کی انتظامیہ نے کیمپ میں شامل رضا کار طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انتظام کیا۔ اس تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر حمید احمد خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ تقریب میں نمایاں دانشور شخصیات نے طلباء کی خدمات اور میری انتظامی و تنظیمی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...