پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور؛شیرباغ میں ایک ماہ کی ننھی شیرنی دم توڑ گئی

دھاندلی کا الزام: عظمیٰ بخاری کی تنقید

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 39 ہزار ووٹوں سے واضح شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا انتہائی شرمناک اور حقیقت سے انکار کے مترادف ہے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق 116 پولنگ ایجنٹس نے انتخابی عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ

سمبڑیال کے عوام کی رائے

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر کے دریا برد کر دیا ہے۔ پنجاب کے عوام اب صرف مریم نواز کی خدمت پر مبنی سیاست کو ووٹ دیتے ہیں اور اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو حقیقی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کا ویژن رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔

تحریک انصاف کی شکست اور انتخابی اعداد و شمار

انہوں نے کہا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو باقاعدہ فارم 45 فراہم کیے، اور کیے گئے 121 انٹرویوز میں سے 116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک سمبڑیال میں 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا ہے، جب کہ پی ٹی آئی کا ووٹ کم ہو کر 35 فیصد سے 29 فیصد رہ گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار تحریک انصاف اور اس کے بیانیے پر عمل کرنے والے نام نہاد دانشوروں اور تجزیہ کاروں کے لیے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔

الزام تراشی کی عادت

انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر الزام تراشی پی ٹی آئی کی پرانی عادت ہے۔ سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب کے عوام اب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے اور آئندہ بھی ناقابل شکست رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...