سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا

زبیر عمر کی ممکنہ شمولیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر سندھ اور نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا: عطا تارڑ
مشاورت مکمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی، پیٹرن انچیف نے گرین سگنل دے دیا۔
سینئر قیادت کی تصدیق
دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی تصدیق کردی ، ان کا کہنا تھا آئندہ چند روز میں معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔