امریکی اخبار نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر چلنے والی فیک نیوز کا پول کھول دیا
فیک نیوز کی تباہ کن اثرات
نیویارک (ویب ڈیسک) حکومتی دباؤ میں آ کر فیک نیوز پھیلانا نہ صرف خود میڈیا کو بلکہ ملک کے امیج اور خارجہ پالیسی کو کس طرح تباہ کرتا ہے، بھارتی میڈیا اس کی بہترین مثال بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور شہر میں مقدمہ درج
خود ساختہ خبروں کا دور
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر جھوٹ پر مبنی گم راہ کُن خبروں کا راج رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں ہوتا تو عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ضرور شامل کرتا، شاہد آفریدی
جھوٹی خبریں اور ان کے اثرات
بھارتی میڈیا نے 9 مئی کو پاکستان میں فوجی بغاوت اور آرمی چیف کی گرفتاری کی جھوٹی خبر انتہائی زور و شور سے چلائی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر ملی تھی، منٹوں میں یہ خبر پورے بھارتی میڈیا کی بریکنگ نیوز بن گئی حالانکہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم لوگوں کا خون بہانا جہاد نہیں فساد ہے: حافظ طاہر محمود اشرفی
حکومتی مؤقف کی عدم موجودگی
بھارت کی سابق خارجہ سیکرٹری نروپما راؤ کے مطابق بھارتی حکومت کا واضح مؤقف سامنے نہ آنے پر بھارتی ٹی وی چینلز نے غیر معمولی فتح کے جشن کا سہارا لیا۔
اطلاعات کی جنگ میں شکست
ایک سابق بھارتی نیوی ایڈمرل نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے کی وجہ سے بھارت اطلاعات کی جنگ ہار گیا۔ بھارتی ٹی وی چینلز اور بھارتی حکام نے واشنگٹن پوسٹ کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے.








