190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا کردی۔

اسلام آباد میں 190 ملین پاوند ریفرنس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مہلت کی استدعا کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا
سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2 اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ عدالت میں سائفر، توشہ خانہ جیسے متنازع کیسز آئے۔ پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس آ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ یہ کیسے کیسز ہیں جن میں 6 ماہ میں میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے۔ جن ججز نے اس کا فیصلہ سنایا، ان کیخلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر کی استدعا
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گزارش ہے کہ کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا۔ ابھی وفاقی حکومت نے کوئی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا۔ مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا اور نوٹس ملا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دے دیں۔