190 ملین پاؤنڈ کیس؛ منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، وکیل سلمان صفدر کا عدالت میں بیان

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاوں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی، علیمہ خان بھی دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
وکیل کا بیان
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاوں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، لائیں، ہم نہیں گھبراتے۔
قانونی مقدمات کا ذکر
وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2 اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ عدالت میں سائفر، توشہ خانہ جیسے متنازع کیسز آئے، پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس آ گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد مقدمات درج کئے گئے، یہ کیسے کیسز ہیں جن میں 6 ماہ میں میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے۔ حالیہ فیصلے کے ججز کے خلاف سپریم کورٹ کی مشاہدات ہیں۔
ثبوت کی غیر موجودگی
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، اور نہ ہی وہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کا موقف
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گزارش ہے کہ کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا، لیکن ابھی وفاقی حکومت نے کوئی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا۔ مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا اور نوٹس ملا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں وقت دے دیا جائے۔