قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف

قتل کی تفصیلات

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نئے انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قتل کی واردات اور ملزم کی گرفتاری: 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل 'نا' سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا۔  ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے: حزب اللہ کے ممکنہ رہنما کو نشانہ بنانے کا دعوی

والد کے انکشافات

ثناءکے والد سید یوسف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے، کپڑے دھونے ہیں، آپ مارکیٹ جا کر سرف لادیں، جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناء کو گولیاں مار کر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس نے ریچھ کے گوشت کی فروخت کی منظوری دے دی

گھر میں داخل ہونے کا طریقہ

سید یوسف حسن نے واقعے کی عینی شاہد اور ثناء کی پھوپھو جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں ان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 3 رافیل سمیت پانچ طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

شواہد

ثناء کے والد نے بتایا کہ "گھر میں گھستے ہی یہ لڑکا ثناء کے کمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسے محسوس ہوا جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تو اس لڑکے کو ثناء کے کمرے سے نکلتے دیکھا جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی، لیکن جب پستول نہیں چلی تو لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا۔"

یہ بھی پڑھیں: کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، محمد رضوان کی میڈیا سے گفتگو

قتل کے بعد کا واقعہ

سید یوسف حسن کے مطابق "میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناء کو گولیاں لگ چکی ہیں۔ اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کو گھر جاکر پتا چلا کہ ثناء کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا۔"

والد کی موجودگی

ثناء کے والد نے مزید بتایا کہ "میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا، لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا تھا جب دوست کو کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہے۔ اس کے بعد میری اہلیہ نے بھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی، میں بھی اسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناء انتقال کرگئی ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...