جنوبی افریقی کرکٹر کا منشیات کیس، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کیگیسو رباڈا کے ڈوپنگ کیس کی تفصیلات
کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقن انسٹیٹیوٹ فار ڈرگ-فری اسپورٹس (ایس اے آئی ڈی ایس) نے پروٹیز فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا کے کوکین کے استعمال کی تصدیق کر دی۔ ممنوعہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فاسٹ بولر کو ایک مہینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران خان کی سابقہ بیوی اونتیکا ملک طلاق کے بعد پہلی بار کھل کر بول پڑیں
ادارے کی کارروائی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقی ادارہ (جو کہ ورلڈ اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا ایک فریق ہے) پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی کی اپیل کی مہلت ختم ہونے کے ایک مہینے بعد منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج شائع کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں، 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، مقدمات درج
ممنوعہ ادویات کی موجودگی
3 جون کو ادارے کی جانب سے شائع کی گئی تفصیلات میں کیگیسو رباڈا کے ٹیسٹ نتائج میں بینزوئلیکگونائن کی موجودگی کی تصدیق کی گئی جو کہ کوکین کی کھپت کے نتیجے میں بنتا ہے۔
بینزوئلیکگونائن کوکین کے جسم میں داخل ہونے کے بعد جگر میں بنتا ہے اور پیشاب سے خارج ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت، مریم نواز چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی
ٹیسٹ کی تاریخ اور نتائج
واضح رہے کیگیسو رباڈا کا ٹیسٹ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ کے دوران 21 جنوری کو کیا گیا تھا۔ جس کے بعد نتائج سے قبل انہوں نے پوری لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن اور چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔
پابندی کی تفصیلات
ان کو ٹیسٹ کے نتائج کے متعلق مارچ کے آخر میں معلوم ہوا جس کے بعد یکم اپریل سے یکم مئی تک ان پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے بڑے حصے میں شریک نہ ہو سکے۔