ہوائی سفر کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، تیل کے بغیر چلنے والے جہاز کی کامیاب لینڈنگ
پہلا مسافر بردار پرواز
نیویارک (ویب ڈیسک) بیٹا ٹیکنالوجی کے آل الیکٹرک طیارے نے پہلی مسافر بردار پرواز کے بعد نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی’ جیونیوز‘ کے مطابق آل الیکٹرک CX300 طیارے نے گزشتہ روز امریکا کے لانگ آئی لینڈ کے ایسٹ ہیمپٹن ائیرپورٹ سے پائلٹ اور 4 مسافروں کے ساتھ پہلی اڑان بھری۔
لگ بھگ 45 منٹ کی مسلسل اڑان کے بعد طیارہ امریکا کے مصروف ترین جان ایف کینڈی ائیرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کرگیا۔ آل الیکٹرک طیارے کے مسافروں میں امریکی علاقائی کیریئر ریپبلک ائیر ویز کے صدر میٹ کوسکل اور بلیڈ ائیر موبیلٹی کے چیف ایگزیکٹیو روب ویسینتھل بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر غور
کامیابی کا پیغام
بیٹا ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو کائل کلارک نے اس شاندار کامیابی پر کہا کہ ان کے الیکٹرک ہوائی جہاز کو مسافروں کے ساتھ دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک پر اڑانا اور لینڈنگ کرانا یہ ثابت کرتا ہے کہ جدید فضائی نقل و حرکت مستقبل کا کوئی تصور نہیں بلکہ اب حقیقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو نے 6500 ایم اے ایچ بیٹری، 44 واٹ فلیش چارج اور IP65 کے ساتھ Vivo Y11d متعارف کرا دیا
CX300 کی خصوصیات
سی ایکس 300 آل الیکٹرک طیارہ 1 گھنٹے میں مکمل چارج ہوجاتا ہے اور ایک چارجنگ کے ساتھ مسلسل 622 کلومیٹر پرواز کر سکتا ہے۔
یہ طیارہ نومبر 2024 میں برلنگٹن کینیڈا میں تیار کیا گیا تھا جس سے 13 نومبر 2024 کو برلنگٹن سے برلنگٹن تک کی 1 گھنٹہ 1 منٹ کی پہلی کامیاب ٹیسٹ پرواز کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اےکرپشن اسکینڈل میں پیش رفت، کال سنٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف
مزید کامیاب پروازیں
10 جنوری 2025 کو اس طیارے نے برلنگٹن سے امریکی ریاست نیو یارک کے پلاٹسبرگ ائیرپورٹ تک 1 گھنٹہ 6 منٹ کی دوسری کامیاب پرواز کی تھی۔
جس کے بعد سے یہ طیارہ مانچسٹر، ویسٹ فیلڈ، برلنگٹن، نیویارک، بیل مور، ریڈنگ، فریڈرک، لیس برگ، سن فورڈ، بلیک برگ، فلورنس، اٹلانٹا، کولمبیا، ایلیگزینڈریا، فورٹ ورتھ، منرل، والز لوبوک، سیٹر سٹی لاس ویگاس، روم اور دیگر شہروں کے درمیان لگ بھگ 184 ٹیسٹ پروازیں کر چکا ہے۔
تاریخی پرواز
تاہم 4 مسافروں کے ساتھ باقاعدہ پہلی کامیاب پرواز گزشتہ روز نیویارک میں اتری۔








