تھائی لینڈ میں ایک بھوکے ہاتھی نے دکان میں گھس کر کھانے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا

جنگلی ہاتھی کا ایکسٹور پر دھاوا
بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ میں ایک جنگلی ہاتھی نے ایک اسٹور میں گھس کر کھانے پینے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا۔
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں قائم کھاو ی نیشنل پارک سے ایک نر ہاتھی نکل کر سڑک پر آگیا۔ یہ جنگلی بھوکا ہاتھی سڑک کے قریب قائم ایک اسٹور میں جاگھسا اور اس نے کھانے پینے کی چیزوں پر حملہ کردیا۔
ہاتھی کے حملے کا منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دوران نیشنل پارک کے رضاکار ہاتھی کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔ہاتھی نے دکان سے چاول، کیلے اور سینڈوچ سمیت دیگر چیزیں کھائیں۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہاتھی جاتے ہوئے بھی کھانے پینے کے کچھ پیکٹس اپنی سونڈ میں پکڑکے ساتھ لے گیا۔
دکان کو نقصان
ہاتھی کے دکان میں داخل ہونے سے دکان کو نقصان بھی پہنچا جب کہ مٹی اور کیچڑے سے بھرے ہاتھی کی وجہ سے دکان کی چھت اور زمین بھی گندگی سے بھر گئی۔ تاہم، ہاتھی نے کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا۔
رضاکار کا بیان
اس حوالے سے نیشنل پارک کے رضاکار نے مزید بتایا کہ وہ اس ہاتھی سے بخوبی واقف ہے، یہ نر ہاتھی اس سے قبل بھی لوگوں کے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء چوری کرچکا ہے۔