ثنا یوسف کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کا قتل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے تناظر میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
احتیاطی تدابیر کی ہدایت
سماء ٹی وی کے مطابق ایڈوائزری میں ٹاک ٹاکرز، وی لاگرز، انفلوئنسرز اور بلاگرز سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ لائیو اسٹریمنگ کی لوکیشن ظاہر کرنے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانے اور مشکوک دعوتوں سے جانے سے گریز کریں۔ حقیقی دنیا میں بھی محتاط رہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق تخلیق کار اپنی ڈیجیٹل موجودگی محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں برقرار رکھیں، ذاتی اور ڈیجیٹل تحفظ یقینی بنانے کے لیے نیشنل سرٹ کی ہدایات پر عمل کریں، شناخت اور خیالات کے باعث آپ کو آن لائن اور حقیقی دنیا میں خطرات ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگئے
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے متعلق ہدایات
ڈیجیٹل تخلیق کاروں سے کہا گیا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے اگر آپ کی جعلی آڈیو یا ویڈیو آئے تو فوری تردید کریں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملٹی فیکٹر تصدیق اور مضبوط پاس ورڈز لگائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کریں، اور مشکوک لنکس نہ کھولیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ انفلوئنسرز لائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں۔
تعلق میں احتیاط برتیں
سوشل میڈیا پر ہر شخص کو دوست بنانے سے گریز کریں۔ اپنے پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی باقاعدہ نگرانی کریں، غیر اخلاقی یا نامناسب تبصرے فوری بلاک کریں اور متعلقہ پلیٹ فارمز پر رپورٹ کریں۔