سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پاکستان میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان میں سونے کی قیمت
سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 4300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 3400 ڈالر کا ہوگیا۔