پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور یو این ڈی پی کے درمیان خواتین کے حقوق کے فروغ کیلیے ملاقات
لاہور میں اہم ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، اور ڈائریکٹر جنرل PWPA کلثوم ثاقب نے ہیڈ آفس لاہور میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی نمائندہ ٹیم سے ملاقات کی۔ اس ٹیم میں مدیحہ فرید (پرووِنشل ہیومن رائٹس آفیسر)، سعدیہ بنگش (پروجیکٹ اینالسٹ) اور ردا زہرا رضوی (پروجیکٹ آفیسر) شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب سیاسی کیریئر بچانے کے لیے مودی کا ڈرامہ ہے۔ پاکستانی عوام مودی کی اصلیت جان گئی۔
خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال
ملاقات میں خواتین کے حقوق، ان کے تحفظ، اور صوبہ بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کے لیے محفوظ معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کی سڑک پر اور دوسرے کی پارٹی آفس میں فحش حرکات، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے دو رہنماؤں کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
UNDP کی حمایت کی تعریف
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے UNDP کی مستقل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین سے متعلق قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ادارہ جاتی بہتری، تربیتی اقدامات، اور عوامی آگاہی نہایت اہم ہیں۔
پروجیکٹس کا مختصر جائزہ
ڈائریکٹر جنرل کلثوم ثاقب نے اتھارٹی کے فیلڈ ماڈل اور جاری منصوبوں سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔ UNDP کی ٹیم نے اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور خواتین کی قانونی مدد، ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی، اور عوامی مہمات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








