اگر بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو۔۔۔؟ مزمل اسلم کھل کر بول پڑے

مزمل اسلم کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کمیونیکشن کی ضرورت

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی پر بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا ضروری ہے، وفاق اور خیبر پختونخوا بجٹ پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔ نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ میں بھی کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروادیں، وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کہا تھا کہ ملاقات کروا دی جائے گی، ملاقات تو درکنار ہمیں اڈیالہ کے گیٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت بے نقاب:آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی

کے پی حکومت کی حالت

’’جنگ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی حکومت کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ ہم آپ سے تعاون نہ کر سکیں، بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہمیں وفاقی بجٹ میں نظرانداز کیا گیا، کے پی میں اتنی اچھی معاشی صورتحال ہے، ایسی 77 سال میں کبھی نہیں تھی۔

این ایف سی اجلاس کا مطالبہ

ہم نے ایک ہی مطالبہ کیا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے اور جس کا جو حق بنتا ہے وہ دیں، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ اگست میں این ایف سی کا 11واں اجلاس بلائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...