دنیا کی سست ترین ٹرین جو 290 کلومیٹر کا فاصلہ 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سفر کرنا چاہیں گے
دنیا کی سست ترین ایکسپریس ٹرین
برن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی سست ترین ایکسپریس ٹرین کا اعزاز سوئٹزرلینڈ کی "گلیشیئر ایکسپریس" کو حاصل ہے، جو زرمٹ سے سینٹ مورٹز تک 290 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 8 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔ اس کی اوسط رفتار محض 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو اسے دنیا کی سست ترین ایکسپریس ٹرین بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی پر 90 روز کے لیے پابندی عائد
مناظر کا حسین سفر
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اس ٹرین کا مقصد تیز رفتار سفر نہیں بلکہ سوئس الپس کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ راستے میں مسافر بلند و بالا پہاڑوں، گہری وادیوں اور خوبصورت دیہاتوں کے مناظر دیکھتے ہیں، اور سفر کے دوران طبیعت بگڑنے سے بچانے کے لیے ایک خاص قسم کی وائن بھی پیش کی جاتی ہے۔
تاریخی پس منظر
یہ ٹرین 1930 سے چل رہی ہے اور اپنے 290 کلومیٹر طویل سفر میں 90 سے زائد سرنگوں اور 300 پلوں سے گزرتی ہے۔ اگرچہ رفتار کم ہے، لیکن قدرتی خوبصورتی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے، جس کی وجہ سے یہ ٹرین ہمیشہ سیاحوں میں مقبول رہتی ہے۔








