مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ، اپوزیشن کی ’جارحانہ بیٹنگ جاری‘، بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے“ لگا

سچائی کی جانب قدم

بھارت میں آہستہ آہستہ سچ کو سامنے لایا جا رہا ہے۔ تسلیم بھی کیا جا رہا ہے۔ نریندر نے کیسے کیا سرینڈر جاننے لگے ہیں۔ عوام کا رد عمل بھی آہستہ آہستہ احتجاج کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ جو لوگ سوال کرنے سے گھبراتے تھے اب آہستہ آہستہ سوال پوچھنے لگے ہیں۔ صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ تنقید ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ میڈیا نے جو مقام کھویا ہے اسے پانے میں نہیں جانتے کتنے برس لگیں گے اور فی الحال عوام ان پر خوب "برس" رہے ہیں اور ابھی تو "برسات" شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن پارلیمنٹ کے انتخاب میں فریڈرک مرز صرف چھ ووٹوں سے چانسلر بننے میں ناکام

سفارتی ناکامیاں اور اپوزیشن کی آواز


ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کی سفارتی ناکامیوں میں خود بھارت کے اندر اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑے بڑوں کے استعفے مانگے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سوال پہ سوال کر رہی ہے اور مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر رہی ہے۔ انتہاپسند حکومت کو سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا "ہر کھلاڑی ایگریسو بیٹنگ" کر رہا ہے، چوکے چھکے لگ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک "سیاسی کھلاڑی" تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ "بھارت کے رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ مودی جھوٹے ہیں، بی جے پی حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔"

یہ بھی پڑھیں: ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا

نئی تنقید کا سامنا


بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا: "جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے 2 دن تک گراؤنڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے۔" بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

خواتین کا احتجاج


بھارتی ہندو خواتین کی جانب سے مودی سرکار کی "سندور سیاست" پر شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ "مادی بھیجا ہوا سندور مسترد ہے۔" بھارتی خواتین بلا خوف و خطر کہہ رہی ہیں کہ "جہاں مودی سندور بھیجیں گے، وہاں سے ان کا منہ چپل سے لال کردیا جائے گا۔" مودی کو شرم آنی چاہیے، وہ بیواؤں کو سندور دینے کی بات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی میں بلا کر تین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

کانگریس کی کھری کھری


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جیتو پتواڑی نے مودی کو سخت جملے کہے، انہوں نے پوچھا کہ "جب آپ بھوپال میں اس بات کا ذکر کر رہے تھے، تو آپ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روز 25 بیٹیوں کی عصمت دری ہوتی ہے؟" عوامی غصے سے بچنے کے لیے مودی نے آپریشن سندور کا ڈرامہ رچایا ہے۔

بھارتی میڈیا کی تنقید


واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاک، بھارت کشیدگی کے دوران گمراہ کن پروپیگینڈا کیا، جس نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔

نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...