رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

حج کے عازمین کی تعداد
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت شماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔
سعودی وزارت شماریات کے مطابق 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 نے حج ادا کیا، جبکہ اندرون ملک سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی خطے کے لیے خطرہ، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جا سکتی ہے: وزیر دفاع
حجاج کی تفصیلات
حکام کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔ دوسرے ملکوں سے فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 اور بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: منفرد نائٹ رن : وفاقی دارالحکومت کی رات روشنیوں سے بھر گئی
پچھلے سال کے عازمین
واضح رہے کہ گزشتہ برس 1.8 ملین عازمین نے حج ادا کیا۔ ان میں سے 1.6 ملین بیرون ملک سے آئے تھے۔
خطہ حج کا پیغام
قبل ازیں مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ، اسے رب اور خالق سمجھو، ساری کائنات کی تکمیل اسی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اسی سے مانگو۔ اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں، کتابوں پر ایمان یہ ہے کہ یہ کتابیں آسمان سے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا اس دین کو مضبوطی سے تھام لو جسے آج کے دن اللہ تعالیٰ نے مکمل کیا تھا۔