کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی

زلزلے کا سلسلہ جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں آج صبح بھی زمین لرزنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد 6 روز میں آنے والے زلزلوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم
شہریوں میں خوف و ہراس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آج صبح بھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے ججز کے الاؤنس میں اضافہ: پاکستان میں ججوں کو تنخواہ کے علاوہ کن مراعات کا حصول ہوتا ہے؟
زلزلوں کی مجموعی تعداد
اتوار سے آج صبح تک شہر کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد حکومت کا خاتمہ، ڈالر کے مقابلے شامی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں اضافہ
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے نیشنل سونامی سینٹر کے ڈائریکٹرامیر حیدر لغاری کی جانب سے لانڈھی فالٹ لائن آئندہ چند روز تک فعال رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
زلزلوں کا سبب
ان کا کہنا ہے کہ زیر زمین موجود تہوں کی نقل وحرکت کی وجہ سے توانائی پیدا ہو رہی ہے جو بتدریج خارج ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا سبب بن رہی ہے۔