بوہری برادری آج عید الاضحیٰ جوش و جذبے سے منا رہی ہے
عید الاضحیٰ کی خوشیاں
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایس او ایس چلڈرن ویلجز انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا کی ملاقات، ادارے کے فروغ اور بہتری کیلئے تعاون پر اتفاق
نماز عید کا اجتماع
سماء ٹی وی کے مطابق کراچی میں طاہری مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، جہاں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی گئی۔
دیگر مقامات پر نماز عید
نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی گئی۔








