کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں میسنا بنا رہا، احساس تک نہ ہونے دیا کہ انکی اداؤں کو خوب سمجھتا ہوں، مدتوں پرانا خواب پورا ہونے والا تھا، معاملات طے کرنے کے بعد ٹیکسی بک کروائی
کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کی جا سکے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔